پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ،مردہ مرغیوں سے لوڈ مزدا ٹرک پکڑلیا

Published on August 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایکسپریس وے پر چھاپہ مار کر مردہ مرغیوں سے لوڈ مزدا ٹرک پکڑ لیا‘ 11 سوکلوگرام مردہ مرغیوں کو تحویل میں لیکر تلف کر دیا جو کہ چک جھمرہ اور اسکے گردونواح میں ہوٹل پر فراہم کی جاتی تھی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیسر نعمان نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چک جھمرہ اور اس کے گردونواح میں مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایکسپریس وے پر ناکہ لگا کر مشکوک ٹرک کو روکا تو اس میں مردہ مرغیاں پائی گئیں، وزن کرنے پر 11 سوکلو مردہ مرغیاں پائی گئیں جو کہ مزدا ٹرک کے ڈرائیور فیصل وغیرہ کو حراست میں لے کر تھانہ چک جھمرہ کے حوالے کر دیا۔معلوم ہوا کہ مذکورہ مردہ مرغیاں چک جھمرہ اور اس کے گردونواح کے ہوٹل پر سپلائی کی جا رہی تھیں، پولیس مصروف تفتیش ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes