پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 22اگست کو کریں گے

Published on August 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز گوجرانوالہ، ساہیوال،سرگودھا،ملتان،بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور کلا س نہم، میٹرک پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2023کے نتائج کا اعلان 22اگست کو کریں گے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان کے مطابق نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ نتائج کا اعلان متعلقہ بورڈ کی ویب سا ئٹ پر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گا جو متعلقہ بورڈ کی نامزد کردہ بینک برانچز میں 200روپے فی سی ڈی کے حساب سے قیمت 21اگست تک جمع کروا کر حاصل کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایاکہ سی ڈی اسی برانچ سے 22اگست کو صبح 10بجے دستیاب ہو گی جہاں رقم جمع کروائی گئی ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ طلبا و طالبات متعلقہ بورڈ کے موبائل میسیج سروس نمبر پر اپنا رول نمبر سینڈ کر کے اپنا نتیجہ گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog