ہارون آباد اور گردونواح کے چکوک میں ہیپاٹائٹس پھیلنے لگا

Published on November 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد اور گردونواح کے چکوک میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے بحران کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض عام ہو گیا ۔اس مرض کا مہنگا علاج کرانے کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث غریب لوگ سسک سسک کر موت کے منہ میں جانے لگے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ہیپاٹائٹس کا خصوصی وارڈ قائم کرکے ہیپاٹائٹس سپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کر کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے ہارون آباد کے شہریوں کا مطالبہ ،علاقہ ہارون آباد کے شہریوں عرفان حیدر ،باؤ چوہدری ،معید وقار،رانا محمد عمران ،عثمان نذیر ،عاطف لطیف اور میاں حسن علی سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد شہر سمیت ارد گرد کے چکوک میں پینے کے صاف پانی سے محرو م ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس جیسی مہلک مرض کا شکار ہو رہے ہیں ہیپاٹائٹس کا علاج نہایت مہنگا اور تکلیف دہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اذیت ناک بن چکی ہے غریب لوگ دوردراز شہروں میں جا کر مہنگا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے جس سے ان کا مرض بگڑ جاتا ہے اور وہ سسک سسک کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور حکمرانوں کا بنیادی فرض اور عوام کا بنیادی انسانی حقوق ہوتا ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کا خصوصی وارڈ قائم کیا جائے اور اس میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے ماہر ڈاکٹرز وعملہ تعینات کر کے غریب عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ یہ ٖغریب لوگ اس مرض کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہ سکیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes