یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور چاول کے بعد گھی کی قیمت میں بھی اضافہ جبکہ چینی تین ماہ سے غائب

Published on August 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا، تمام برانڈ کے فی کلو گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول اور دالوں سمیت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی تین ماہ سے غائب صرف بی آئی ایس پی مستحقین کو ٹارکٹڈ سبسڈی ملے گی،بی آئی ایس پی کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy