اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی کے سامنے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی جان بحق

Published on August 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی ایچ کیو سٹی کے پاس ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد متاثر ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثہ میں باپ اور بیٹی جانبحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والوں میں زاہد ولد عبد الغفار 27سال تقریباً اور آمنہ دختر زاہد 8 سال تقریباًسکنہ 50 ٹو ایل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی خاتون کی شناخت نورین زوجہ زاہد 23 سال کے نام سے ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes