عارف والا،محکمہ واپڈا کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ متعدد صارفین کو اوور بلنگ

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

301220-bills-1415455152-458-640x480
عارف والا(رانا نذیر احمد شاہین)ن لیگ کی نگری میں اندھیر نگری ،محکمہ واپڈا کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ متعدد صارفین کو اوور بلنگ۔جیبیں گرم کرنے والوں کو کم یو نٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری۔بل درست کرانے کے باوجود اوور بلنگ کر دی جاتی ہے۔درست بل میں دوبارہ وہی پیسے لگا کر بھیج دیا جاتے ہیں۔شریف اور سیدھے سادے شہریوں کا استحصال عروج پر۔بل کی تصیح کے لیئے شہری دفتر کا چکر لگا لگا کر ذہنی مریض بننے لگے۔عملہ کی بد تمیزیاں بھی حد سے بڑھنے لگیں۔ایکسیئن راؤ قمر جاوید،ایس ڈی او فیض الحسن کاظمی،چوہدری محمد رفیق اور میٹر انسپکٹر شہباز کی موجیں۔نوٹوں کی چمک دمک سے میٹر ریڈرز اور دیگر عملہ کی آنکھیں چندھیا گئیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں،شہری سراپاء احتجاج۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا عارفوالا کی بدقسمتی کے جو بھی آفیسر آتا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیتا ہے۔اسسٹنٹ لائن مین سے لے کر ایکسیئن تک لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔عرصہء دراز سے محکمہ واپڈا عارف والا شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں مسلسل اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔آئے روز صارفین کو ہزاروں روپے بلا وجہ بلوں میں ڈال کر لمبے لمبے بل بھجوا دئیے جاتے ہیں۔جب صارفین اوور بلنگ کی شکائت لے کر ایکسیئن یا ایس ڈی او کے آفس جاتے ہیں تو انہیں سوائے مایوسی اور خواری کے کچھ نہیں ملتا۔مزدور اور دیہاڑی دار صارفین کے چولہے ٹھنڈے ۔کئی کئی روز صرف بل کی درستگی میں صرف ہو جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میپکو عارف والا میں تعینات میٹر انسپکٹر شہباز نیچے سے اوپر تک منتھلی پہنچانے کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے محکمہ کی آشیر باد پر اور ملی بھگت سے عارف والا میں تقریباََ20فیصد افراد کے یا تو میٹر بند ہیں یا وہ نا جائز طریقوں سے بجلی استعمال کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا ٹیکا لگایا جا رہا ہے۔عوامی،سماجی حلقوں،شہری تنظیموں اور صارفین نے ارباب اختیار خصوصاََ چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes