وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کے درمیان انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہو گیا

Published on August 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہو گیا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور وہ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔انہوں نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی اور وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے۔انوار الحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے ان کی بطور نگران وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes