طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

2
لاہور (یوا ین پی) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 6پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718،سعودی ایئرلائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 730،سعودی ایئر لائنز کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 731، ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes