چینی مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Published on August 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کئی شہروں میں چینی کی قیمت 160 روپے سے بھی اوپر چلی گئی، چینی کا تھیلا 600 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا
فیصل آباد (یو این پی)چینی مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کئی شہروں میں چینی کی قیمت 160 روپے سے بھی اوپر چلی گئی، چینی کا تھیلا 600 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں چینی مزید مہنگی ہوگئی ہے، فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہول سیل میں فی کلو کی قیمت 146 فی کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ پرچون میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔چینی کے 50 کلو کے تھیلے میں 4 روز کے دوران 650 روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme