میجر جنرل بابر افتخار ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) میجر جنرل بابر افتخار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل بابر نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران آرمر بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر بھی رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔میجر جنرل بابر افتخار نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آبادسے گریجویشن کی، انہوں نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں اور کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے۔پاک فوج کے سابقہ ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے الوداعی پیغام میں نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے تمام میڈیا اداروں اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes