پاکستان میں 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

Published on August 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان میں 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم ہیں۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 8 ملین لوگ صاف پانی سے محروم ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی شامل ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پاکستان کے بچوں کو نہیں بھول سکتے، سیلاب کا پانی چلا گیا لیکن ان کی مشکلات باقی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہیں لیکن بہت سے لوگوں تک رسائی نہ ہوسکی اسی لیے پاکستانی حکومت سیلاب متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے متاثرہ اضلاع میں بچوں اور خاندانوں کے لیے پہلے سے موجود عدم مساوات مزید گہری کردی ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog