ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Published on August 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادہوا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان کو لائف ممبر شپ بار ، شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے صدر بار میاں طلعت محمود ، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب بار آصف شھزاد ، ایس پی انوسٹی گیشن ملک داود ، ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف،سابق صدورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مقبول حسین شاکر،چودھری ریاض الحق، شیخ نجم الثاقب نے بھی خطاب کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان نے اوکاڑہ میں تعیناتی کو یادگار قرار دیتے ہوئے وکلا کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران ضلع کچہری کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جن میں سرفہرست نئے چیمبرز کے لیے جگہ کی فراہمی ہے اپنی تعیناتی کے دوران کسی بھی قسم کی کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح رکھا الوداعی تقریب میں سینئر جونیئر وکلا اور خواتین وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题