ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

Published on September 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments
لاہور(یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے کے میچ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کو اسکواڈ سے نکال کر فاسٹ بولر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیاکپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes