میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع دیہات کی صفائی پر بھرپور توجہ دی جائے گی عبد الباسط صدیقی

Published on September 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

بورے والا(یواین پی)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بوریوالہ عبدالباسط صدیقی و امتیاز احمد جوئیہ چیف آفیسر کی ہدایات پر حافظ محمد وسیم میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اور خرم شہزاد خان سینٹری انچارج کی زیر نگرانی غلام اکبر سینٹری انسپکٹر اور انکی ٹیم نے چک نمبر 445 کی صفائی کا آغاز کر دیا ہےجہاں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ،نالیوں کی صفائی چھڑکاؤ اور گلیوں میں چونا لگانے کا کام جاری ہے اس موقع پر عبد الباسط صدیقی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بورےوالہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی صفائی مہم کے تحت میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع دیہات کی صفائی پر بھرپور توجہ دی جائے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes