اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کا ٹھٹھہ شہر اور مکلی کے مارکیٹوں کا اچانک دورہ ،

Published on September 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر اسد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ محمد خان بھنگوار نے ٹھٹھہ شہر اور مکلی کے مختلف علاقوں کے مارکیٹوں اور دکانوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ناجائز منافع خوروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر اپنا قبلہ درست کریں ورنہ انتظامیہ سے کسی قسم کی رعایت کی امید نہ رکھیں، عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے بلا تفریق ہر صورت نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے سمیت گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر دودھ ، دہی، مرغی ، گوشت ، مچھلی ، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو اشیاء فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی شہریوں کو رلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes