اوکاڑہ،ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا انعقاد

Published on September 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ،ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا انعقاد، ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے وژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اوکاڑہ عابد صغیر کی زیر نگرانی اوکاڑہ میں نعیم شہید ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ناصرف ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے بلکہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن سٹاف عوام کوٹریفک سے متعلقہ قوانین، ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت وغیرہ سے آگاہی فراہم کرتا ہے ٹریفک قوانین اور اشاروں کے متعلق لیکچر دیا اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔پروگرام کے مطابق ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اوکاڑہ عابد صغیر کی ہدایت پرربانی ٹریول اڈہ اوکاڑہ پرڈرائیور ران کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑک پر نہ چلانے کے متعلق سختی سے ہدایت کی اور اڈہ منیجر کو بھی ایس او پیز کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy