ٹھٹھہ، فیڈر لنک کینال کراچی واہ میں ایک نامعلوم شخَص کی نعش برآمد

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی) جھرک سائٹ پل پر کے بی ​فیڈر لنک کینال کراچی واہ میں ایک نامعلوم شخَص کی نعش پڑی تھی جس کی اطلاع سید عنایت علی اے ایس آئی تھانہ جھرک کینجھر کنزرویشن نیٹ کے رہنما ارشاد عمر گندرو نے دی جنہوں نے اپنے رضاکاروں کو روانہ کرکے اس نامعلوم لاش کو تلاش کرنے کے لیے روانہ کیا۔ اس نے اسے فیڈر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی اس موقع پر کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے صدر انیس ہلیو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کی رضاکار ریسکیو ٹیم سندھ میں بیراج کی جھیلوں اور نہروں سے ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکال کر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ انتظامیہ سرکاری طور پر اس ٹیم کی خدمات حاصل کر کے عوام کی بہتر خدمت کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog