کنگ عبد اللہ ہسپتال میں برطانوی شہری اور ان کے بچوں سے ہتک آمیز رویہ پر ہنگامہ برپا

Published on August 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 705)      No Comments

Rashid
مانسہرہ( یو این پی)کنگ عبد اللہ ہسپتال میں پولیو ویکسینیشن کیلئے مختص خصوصی رجسٹریشن کاؤنٹر پر غیر ملکی پاکستانی نژاد باشندوں کے پاسپورٹ پھینکنے اور معصوم بچوں سے ہتک آمیز رویہ رکھنے پر ہنگامہ برپا ہو گیا،کاؤنٹر پر موجود برادری ازم کا گھمنڈ رکھنے والے شخص کیخلاف سخت احتجاج،برطانوی ہائی کمیشن کو آج تحریری یاداشت پیش کرنے کا فیصلہ،تفصیل کے مطابق ضلع مانسہرہ میں پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے خصوصی کاؤنٹر جہاں پر رجسٹریشن کے بعد کارڈ جاری کیے جاتے ہیں وہاں برطانوی شہریت کے حامل معصوم بچوں سے انتہائی ہتک آمیز سلوک رکھنے اور اخلاق سوز گفتگو و ان کے پاسپورٹ پھینکنے پر ہنگامہ برپا ہو گیا،غیر ملکی افراد نے ذوالفقار نامی کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مذکورہ ذوالفقار نامی نے ان کے بچوں کی شہریت کو نہ صرف دھتکارہ ہے بلکہ ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی پھینکا ہے،متاثرہ افراد محمد فریدون نے بتایا کہ وہ برطانوی شہریت یافتہ ہیں جبکہ ان کے بچے مستقل برطانوی شہری ہیں اور گزشتہ روز وہ چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس لندن جا رہے تھے تو انہوں نے کنگ عبد اللہ ہسپتال مذکورہ میں ویکسینیشن کیلئے اپلائی کیا اور رجسٹریشن کے بعد کارڈ کے حصول کیلئے کاؤنٹر پر گئے تو وہاں پر موجود ذوالفقار نامی نے خود کو بڑا خان قرار دیتے ہوئے سخت بد تمیزی،ہتک آمیز رویہ اپنایا انہوں نے کہا کہ ایسی ہی بد تمیز اور اخلاق سے گرے ہوئے افراد بیرونی دنیا میں بھی پاکستان کیلئے بد نامی کا باعث بن رہے ہیں،انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس یتیم و لاوارث ہسپتال کا کوئی ذمہ دار بھی نہیں جو ایسے بد تمیز افراد کو اخلاق کا درس دے سکیں،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کے متعلقہ حکام کو بھی باخبر کر دیا ہے تاہم اگر ان کی شکایت پر کوئی کاروائی نہ کی گئی تو وہ کل بروز ( جمعرات) برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنی اور اپنے بچوں کی شہریت کو یوں دھتکارنے پر یاداشت پیش کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy