پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر کو منایا جائے گا

Published on October 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا عتراف کرنا ہے۔اس سلسلے میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔دیہی خواتین کا عالمی دن پہلی مرتبہ فیصل آباد سمیت دنیا بھرمیں 15اکتوبر 2008ء کو منایا گیا اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی ایک قراداد کی منظوری سے 2007ء میں دی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں اور پچاس فیصد خوراک کی پیداوار کا انحصار انہی دیہی کواتین پر ہے ترقی پذیر ممالک میں 25فیصد دیہی خواتین کی تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题