ورلڈ کپ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے، مکی آرتھر

Published on October 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

احمد آباد(یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے۔ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ‘دل دل پاکستان’ کی کوئی گونج نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپورٹ بھارت میں نہ ہونے کو شکست کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کروں گا۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں دوبارہ مدمقابل آئیں۔واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes