عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے؛ ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on October 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے، صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے عوام کو صحت کی موثر سہولیات کی دستیابی کے لیے اقدامات کو یقینی بنانا ضروری امر ہے، اسی طرح مختلف بیماریوں کی تشخیص اور مریضوں کو علاج معالجے کے لیے ادویات اور میڈیکل سروسز کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر گوگیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے مفت ادویات کے ریکارڈ اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی، انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں صفائی ستھرائی کی بہتری کے لیے بھی ہدایات جاری کیں اور عملہ کو جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes