غیر ملکی تارکین وطن کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدانہیں گرفتار اور جائیدادیں سیل کرکے ضبط کی جائیں گی؛ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

Published on November 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک بلوچستان سے رضاکارانہ طور پر پر 30 ہزار افغان باشندے اپنے وطن جا چکے ہیں واپسی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعدانہیں گرفتار اور ان کی جائیدادیں سیل کرکے ضبط کی جائیں گی۔چمن دھرنا شرکاء سے مذاکرات جاری ہے تاہم پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر پاکستان میں آنے اور پاکستان سے باہر جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔یہ ریاست کا فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کاکہناتھاکہ آج تارکین وطن کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے کل سے غیر قانونی تارکین وطن کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیاجائے بلوچستان سے 5 ایگزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ چمن 2 اور چاغی میں 3 بنائے گئے ہیں جہاں سے تارکین وطن واپس جارہے ہیں گرفتار ہونے والوں کو ہولڈنگ سینٹرز میں 3دن تک رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول روم بنایاگیاہے جس کا افتتاح کمانڈر 12 کور نے کیا ہے۔ جہاں سے تارکین وطن کی مکمل مانٹرنگ کی جائے گی۔ اور آج سے جائیدادوں کو سیل کیاجائے گاجن لوگوں نے غیر ملکی تارکین وطن کو پناہ یاملازمت دی ہوئی ہے وہ انہیں فارغ کردیں۔ان کاکہنا تھا کہ ابتک 30ہزار لوگ جاچکے ہیں انخلاء کا عمل جلد ختم نہیں ہوگاتارکین وطن کا تمام ڈیٹاہمارے پاس موجود ہے ان کا تمام راستوں سے ان کے انخلاء کو یقینی بنایاجائیگا۔اب جوپاکستان آئے گا وہ پاسپورٹ لیکر آئے گاافغانوں کے علاوہ دیگر ممالک کے تارکین وطن کو بھی واپس بھیجاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی افغانوں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے ان کا نام لیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بائیو میٹرک کر کے انہیں واپس بھیجا جائے گا، محکمہ داخلہ میں مانیٹرنگ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کی جائیداد آج سے سیل کردی جائیں گی، اور غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog