دین اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ دین4-11-2015 DCO اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے ہم روزمرہ معاملات میں اپنے نصف ایمان کو اہمیت نہیں دیتے جس کے نتیجہ میں حفظان صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں اس لیے معاشرے میں صفائی اپنانے کا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے یہ بات انہوں نے پنجاب حکومت اور پلان پلان پاکستان کے اشتراک سے واش پروگرام کے تحت خصوصا دیہی عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کی مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں پلان پاکستان کے غیر ملکی وفد کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں غیر ملکی وفد کے پال کروفورڈ،آسٹریلیا فارن افیئر اینڈ ٹریڈ محکمہ کے مانیٹرنگ ایویلیو ایشن پینل کے ممبر ، جان کیلہر ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ شاہد بلال، نعیم طارق، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ، پلان پاکستان کے پروگرام یونٹ مینجر عمران جاوید سماجی کارکن میاں جہانزیب اور دیگر افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے غیر ملکی وفدکے نمائندوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ذریعے دیہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وہاڑی ضلع ایک ایسے زون میں واقع ہے جہاں زیر زمین پانی نمکین اور ناقابل استعمال ہے حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے لیکن محدود وسائل کے باوجود ترجیحات طے کرنا پڑتی ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ وہاڑی میں 779دیہات میں سے546دیہات اب بھی ایسے ہیں جہاں عوام کو صفائی کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت ہے جبکہ باقی دیہات میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینےئرنگ ، محکمہ سوشل ویلفےئر، محکمہ صحت پلان پاکستان کے تعاون سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ دیہی عوام خصوصی طور پر تعلیمی اداروں میں بچوں ٹائلٹ استعمال کرنے اور اس کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جا رہی ہے دیہات میں غربت کے باعث متعدد افراد گھر میں ٹائلٹ بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے ایسے افراد کے لیے معاشرے کے مخیر افراد کا تعاون حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ پلان پاکستان کی طرف سے صفائی بارے شعور اجاگر کرنے اور اس بارے میں ضروری مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ عوام حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题