بلوچستان میں جغرافیائی حالت اور اہمیت کے پیش ِ نظر خطہ میں امن و امان قائم و دائم رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں؛آئی جی پولیس بلوچستان

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ سی ٹی ڈی یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو انٹیلی جنس جمع کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے، مجرموں کو سزا دلوانے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑ ا صوبہ بلوچستان دنیا میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی جغرافیائی حالت اور اہمیت کے پیش ِ نظر خطہ میں امن و امان قائم و دائم رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔صوبے میں پائیدار امن کا قیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارآئی جی بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 839افسران جن میں 11اسسٹنٹ ڈائریکٹر 38سارجنٹ، 790کارپورل اور انہی میں 33لیڈی افسران پر مشتمل 98ویں بیچ کی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی محمد اشفاق عالم، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز،ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران، پاس آوٹ ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ، پولیس شہداء کے ورثااور معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے پولیس افسران نے شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کا حلف لیا۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستا ن پولیس نے مختلف ادوار میں موقع کی مناسبت سے بہت سی تبدیلیاں کر کے اور نت نئی حکمت عملی اپنا تے ہوئے و سائل کی کمی کے باوجود امن و امان برقرا ر رکھنے میں قابل ِ قد ر کر دار ادا کیا ہے بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے تناظر میں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے اندرونی حالات خراب کرنے کی غرض سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا جسے روکھنے کے لئے بلوچستان پولیس نے بھی نئی حکمت عملی سے کا م لیتے ہوئے سی ٹی ڈی میں انٹرنیشنل معیار کے مطابق الگ سے کارپورل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس یونیفارم آپ نے زیب تن کی ہے آپ اس کے تقدس کو کبھی پامال نہ ہونے دیں اور اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اپنا اعتمادبحال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب پولیس کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئی ہیں جوانوں کو اپنے اند ر تحریک اور جذبہ لانے کی ضرورت ہے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فریضہ سر انجام دیتے رہینگے۔ بلوچستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے یہ تعاون حاصل کرنے کے لئے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا نا ہو گااور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا ہو گااور بروقت جرائم کی بیخ کنی کرنی ہوگی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی محمد اشفاق عالم نے سپاسنامہ پیش کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے افسران کو مبارک باد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مزید ترقی کیلئے شب وروز محنت کریں۔ مجھے امید ہے کہ تربیت پولیس نظام میں بہتری کیلئے بڑی کارگر ثابت ہو گی اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ادارے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy