آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیسری وومن کانفرنس کا اختتام ”خواتین عالمی مشاعرہ“ پر کیاگیا

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

کراچی ( یواین پی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تیسری وومن کانفرنس کے آخری روز بختاور مظہر نے صباحت زہرا کی تحریر ”چپہ بھر آسمان“ پر ڈرامائی پرفارمنس دی جبکہ معروف اداکار و گلوکارہ کیف غزنوی کی لائیو میوزک پرفارمنس پر شائقین جھومتے رہے ،تیسری وومن کانفرنس کا اختتام ”خواتین عالمی مشاعرہ“ پر کیاگیا، جس کی صدارت شاہدہ حسن جبکہ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے کی، مشاعرے میں شریک معروف شاعرہ عشرت آفرین، فاطمہ حسن، تنویر انجم، حمیرا رحمن، رخسانہ صبا، ناصرہ زبیری اور حمیرا راحت نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا۔ آن لائن مشاعرہ پڑھنے والوں میں شاہدہ حسن، یاسمین حمید، ڈاکٹر نصرت مہدی،ڈاکٹر ثروت زہرہ،نسیم سید،پرویز جعفری اور حمیدہ شاہین شامل تھیں،مشاعرے میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے ”خواتین عالمی مشاعرہ“ کو سراہا اور اور شاعرات کو ان کا کلام پیش کرنے پر تالیاں بجا کر خوب داد پیش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog