اقبال ڈے کے حوالے سے رفیق ہاکی کلب اور سعید انور اولمپئین ہاکی اکیڈمی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا

Published on November 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاروق آباد کی گراونڈ میں اقبال ڈے کے حوالے سے رفیق ہاکی کلب اور سعید انور اولمپئین ہاکی اکیڈمی فاروق آباد کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو رفیق ہاکی کلب نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے 3۔2 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا اس میچ کے مہمانِ خصوصی رفیق ہاکی کلب کے سینئر پلیئر پنجاب پولیس کے کھلاڑی جناب وقاص عمر تھے وقاص عمر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ایک صحت مند دانہ معاشرے کی نشاندہی کرتا ہے اور منفی سوچ کا خاتمہ کرتا ہے کھیل کے زریعے ہم اور ہمارا معاشرہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے کیونکہ کھیل انسان کی زندگی کو تند دوست اور صحت مند رکھتا ہے انہوں نے چھوٹے بچوںکو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور چاچا خان ملک رفیق مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے پر میں ملک عثمان رفیق کو مبارکباد دیتا ہوں اس موقع پر ان کے ساتھ انٹرنیشنل عبدالقیوم ڈوگر ۔انٹرنیشل عثمان رفیق ۔انٹرنیشل اکمل حسین۔منور حسین۔ شہیر پاکستان آرمی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے میچ کو بہت انجوائے کیا بچوں کو شاباش دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes