پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کثیرالجہت شراکت داری ہے،وزیر اعظم

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

ابو ظہبی(یواین پی) شہباز شریف دورہ لندن کے بعد ابوظہبی پہنچے، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے یو اے ای کے نئے صدر محمدبن زیدالنہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کثیرالجہت شراکت داری ہے، نئی اماراتی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 73 سال کی عمر میں دو روز قبل انتقال کرگئے تھے، ان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes