پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹرز اور پیداوار 154935 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی زرعی ماہر

Published on November 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹرز اور پیداوار 154935 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ سندھ میں کیلے کی پیداوار 127426 اور پنجاب میں 9573تک پہنچ گئی ہے نیزموسہ کیوینڈیسی، بصرائی،چمپا،گروس بائیکل، موسیٰ سیپی اینٹم،ہیلٹا نامی اقسام کاشت کرکے کیلے کی شاندار پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔ایگریکلچراینڈ فروٹ اکانومسٹ آری فیصل آباداسحاق جاویدنے بتایاکہ کیلے کی اعلیٰ اقسام ایسے گرم مرطوب علاقوں میں انتہائی کامیابی کے ساتھ کاشت کی جاسکتی ہیں جہاں کہر نہ پڑتا ہو اور پودے گرم لو سے بھی محفوظ رہتے ہوں۔انہو ں نے کہاکہ جن علاقوں میں سالانہ ایک ہزار ملی لیٹر تک بارش ہو تی ہو، موسم سرمامیں درجہ حرارت 16سے 18 ڈگری اور موسم گرما میں 21 سے24ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتاہو وہاں کیلے کی شاندار پیداوار ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ کیلے کے پودے کی جڑیں کم گہرائی تک جاتی ہیں اسلئے اسے کافی پانی اور ذرخیز ایسی زمین درکارہوتی ہے جس میں پانی اچھی طرح جذب کرنے کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے بتایاکہ کیلے کی افزائش رائزوم کے ٹکڑوں اور زیر بچوں سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کا درمیانی فاصلہ 1.5سے 2.5 میٹر تک رکھیں اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 676سے764تک رکھی جائے۔انہوں نے بتایاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes