حق داروں کو ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے بھر پور کاوشیں جاری ہیں سید صمصا م علی شاہ

Published on February 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)صوبا ئی وزیر جنگلی حیات ،ماہی پروری واشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ محروم معیشت لوگوں کے دکھوں کے ازالہ کے لئے جس ویژن کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں حق داروں کو ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے بھر پور کاوشیں اس بات کا مظہر ہیں کہ اب وسائل صرف مستحقین تک پہنچیں گے لوگوں کے پیسے لوگوں پر ہی خرچ ہونگے سیاسی پنڈتوں ،افسران اور سیاسی وڈیروں پر وسائل نہیں لگیں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان بیت المال ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام جہیز فنڈ کے چیک مستحقین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان ،ڈی پی او فیصل شہزاد ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،مہر جاوید ،ضلعی بیت المال کمیٹی کے اراکین،عمائدین علاقہ ،پی ٹی آئی کے کارکنان اور مستحقین نے شرکت کی ۔چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی اوکاڑہ ملک محمد ذیشان بھٹی نے سپاسنا مہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی تقریب میں 100 مستحقین کو 12 لاکھ45 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے تقریب سے چوہدری سلیم صادق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ نے کہا کہ جہیز فنڈز کے یہ چیک محروم طبقات کی مالی امداد کے لئے ہیں انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی کے چیئر مین ملک محمد ذیشان بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ کام مزید احسن انداز سے سر انجام پائے گا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف منسٹر پنجاب کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصو صی مہر بانی سے ساہیوال ڈویژن بالعموم اور ضلع اوکاڑہ کے خاندان با لخصو ص صحت انصاف کارڈ حاصل کریںگے انہوں نے کہا کہ ہمیں مخلو ق خدا کی خدمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے اس کارڈ سے ہر غریب سفید پوش خاندان فائدہ اٹھائے گا صحت انصاف کارڈ بلاامتیاز سیاسی وابستگی ہر فرد کو ملے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کو جلد موٹر وے سے جوڑا جائے گایہاںپر اکنامک زون بنیں گے اور خصو صاََ زراعت پر مبنی صنعتوں کے قیام کے لئے ساز گار فضا پیدا کی جائے گی نوجوانوںکو روزگار ملے گا اور ان کے ہنر کی قدر ہو گی کیونکہ تربیت یافتہ افرادی قوت ہی قوم کا فخر ہوتی ہے اور غریب اور مستحق خاندانوں کے بچے پڑ ھ کر اور ہنر حاصل کر کے وہ کام کرتے ہیں جن کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دیہی معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں کو یکساں معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ ہر شخص پانچ غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے یہ بچے پڑ ھ لکھ کر نہ صرف ملک و قوم کے لئے ایک سرمایہ ثابت ہونگے بلکہ اس شخص کے لئے بھی صدقہ جاریہ اور نیکی کا با عث بنیں گے بعدا زاں چوہدری سلیم صادق ،صوبا ئی وزیر جنگلی حیات ،ماہی پروری واشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شاہ بخاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اکابرین نے مستحق میں چیک تقسیم کئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes