فیصل آباد، گیارہویں جماعت میں داخلوں کا شیڈول جاری

Published on November 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جن طلبہ نے میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان2023 پاس کرلیا ہے اور وہ پنجاب بھر میں کہیں بھی فرسٹ ایئر(گیارہویں جماعت/انٹرمیڈیٹ پارٹ ون) سیشن 25۔2023میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو وہ مقررہ شیڈول کے مطابق آن لائن انرولمنٹ و داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز ڈاکٹربشریٰ بی بی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ 27 نومبر سے 11 دسمبر2023 تک بغیر لیٹ فیس اور 12دسمبر سے 21 دسمبر 2023 تک600 روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 21 دسمبر کے بعد کوئی داخلہ فارم قبول نہیں کیا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme