انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں چینی صدر کے نظریات کے اقتباسات کا عالمی پریمیئر

Published on November 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

میڈرڈ(یو این پی)سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں “انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات کے اقتباسات” (ہسپانوی اور چینی) کاعالمی پریمیئر اور ” عالمی حکمرانی کی انسانی دانش” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا۔ یہ کتاب نو موضوعات پر مشتمل ہے، جس میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی طرف سے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں اہم نظریات شامل ہیں۔تقریب میں سپین کی کمیونسٹ پارٹی کے صدر جوسے لوئس سینٹریا اور اسپین میں چینی سفارت خانے کے وزیر چھیوئی شیون سمیت دیگر مہمانوں نے تقاریر کیں۔ اجلاس میں سیاست، معیشت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی اور مغربی ماہرین، اسکالرز، ایسوسی ایشنز کے سربراہان سمیت پچاس سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سینٹریا نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہر ملک کا مشن ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے کوئی یکساں معیار نہیں ہے اور انسانی حقوق کا تحفظ ہر ملک کے قومی حالات کے مطابق کیا جانا چاہئیے۔زندگی اور ترقی کے حقوق بنیادی انسانی حقوق ہیں اور چین نے دیہی علاقوں اور انتہائی پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی ہے، جس کی بدولت بہت سے لوگ غربت سے نکل چکے ہیں۔ جیسے جیسے بنیادی ضروریات کی ضمانت دی جاتی ہے، زندگی امیر ہوتی جاتی ہے، اور چینی عوام کو زیادہ مساوی، جمہوری، منصفانہ اور محفوظ سماجی ماحول حاصل ہوا ہے.

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy