نقل کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں. ریاض حسین لغاری

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

نقل طلباء و طالبات کے مستقبل کیلئے انتہائی نقصانکار ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ.
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے آج جاری گيارہويں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور دیگر انتظامات کے حوالے سے گورنمنٹ گرلس کالیج ٹھٹھہ سمیت ضلع کے مختلف امتحانی مراکز اچانک دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور طلباء و طالبات کی جوابی کاپیاں بھی چیک کی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے اسکول انتظامیہ، ایکسٹرنل، انویجیلٹرز اور اساتذہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری امتحانات کے دوران طلباء و طالبات کو پینے کا صاف ٹھنڈا پانی اور دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور نقل کی روک تھام کے لئے سخت سیکورٹی سمیت دیگر تمام اقدامات کئے جائیں کیونکہ نقل طلباء کے مستقبل کے لئے انتہائی نقصانکار ہے. انہوں نے کالیجز کے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں امتحانی امیدوار کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں میں تمام تحصیلوں کے روینیو افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے دورے کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme