اوکاڑ;مہنگائی، بے روزگاری، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی نے عام عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے;رضوان احمد

Published on November 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)جماعت اسلامی کے رہنمارضوان احمد چودھری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی نے عام عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ لوگ بے روزگار اور فاقوں پر مجبور ہیں حکمران سڑکیں اور پل بنا رہے ہیں۔ کھانے کو روٹی نہیں، بچوں کیلئے تعلیم نہیں، بیمار کے لئے علاج نہیں،بے روزگار نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔فروری میں ہونے والا الیکشن اللہ کی طرف سے ملک کو خوشحال بنانے کا بہترین موقع ہے۔ لوگوں نے اس بار جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو ملک کرپشن فری اور خوشحال پاکستان بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیارضوان احمد چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی نے ووٹرز سے جھوٹے وعدے کیے، یہ اب پھر 5 سال بعد انہی سڑکوں، گلی محلوں میں آئیں گے، لوگ ان کا احتساب کریں، یہ منتخب ہوتے رہے تو عوام کی محرومیاں جاری رہیں گی، بچوں کو تعلیم ملے گی نہ نوجوانوں کو روزگار، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی تک نہیں دیا کسان مزدور پریشان ہیں، جاگیردارانہ معاشرے میں عام آدمی کی ترقی ممکن نہیں، فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے ترازو کا انتخاب کریں، جماعت اسلامی آپ کے مسائل حل کرے گی۔بڑی سیاسی پارٹیوں کو باربار مواقع ملے، انہوں نے ہر بارعوام سے دھوکا کیا،اپنے لیے مال بنایا، بیرون ملک جائدادیں خریدیں اور قوم کا مستقبل تباہ کیا، انہوں نے اداروں کو کمزور کیا، معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ملک پر قرضوں کاہمالیہ لاد دیا، عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری دی، نوجوانوں کو مایوس کیا، آج ان کی وجہ سے ہر تیسرا چوتھا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، یہ آیندہ 100 برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا، عوام الیکشن میں ترازو پر مہر لگائیں، ترازو عدل و انصاف، امن، ترقی اور اسلامی پاکستان کی ضمانت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme