مقرر کی گئی تاریخ پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگاڈی سی او جھگ

Published on October 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

Dco
جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کلکٹر /ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی دوسری قسط کی فراہمی کیلئے مستحقین (حقیقی متاثرین سیلاب)کی تصدیق کیلئے تھرڈ پارٹی کے تحت جانچ پڑتال کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے اور حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی تاریخ پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ڈی سی او نے بتایا کہ مقامی محکمہ مال اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں بارے سیلاب متاثرین کے ڈیٹا مرتب کرتے وقت ناقص کارکردگی کا نہ صرف نوٹس لیا گیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی کا آغاز بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے تحت تھرڈ پارٹی تصدیقی عمل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر پراگرس حاصل کی جارہی ہے جبکہ اس ضمن میں سستی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بابر بشیر اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی تھرڈ پارٹی تصدیق کے عمل کو مزیدتیز کرنے کیلئے باہمی رابطوں کو تیز اور ریکارڈ کی فراہمی کے عمل کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes