فیصل آباد،گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

Published on December 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔تفصیلات کیمطابق سمندری کے نواحی گاؤں کی رہائشی شگفتہ بی بی زوجہ جعفر کا اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز دوبارہ کسی بات پر سسرال والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے دیکھا کمرہ میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، جس پر لواحقین نے ہسپتال پہنچایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme