عید پر تھیٹرز میں کام کرنے کی اجازت دی جائے فنکاروں کا مطالبہ

Published on May 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

تھیٹر سے منسلک ڈائریکٹرز،پروڈیوسرز،ایکٹر،تکنیک کار و دیگرافرادبے روزگار
لاہور(یواین پی) لاک ڈاﺅن نے جہاں دیگر شعبوں کو متاثر کیا وہاں تھیٹر سے منسلک رائٹرز،ڈائریکٹرز،پروڈیوسرزایکٹر،تکنیک کار و دیگرافراد بےروزگار ہوچکے ہیں تھیٹرز بند ہونے سے فنکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں یو این پی نے تھیٹرز سے منسلک افرادسے ملاقات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ لاک ڈاﺅن کے باعث کن مسائل کا شکار ہیں توایم اے ٹھاکرکامیڈین ،ماریہ مسکراہٹ ،پائل چوہدری،علی اصغر،رمضان خان ،فضل عباس ، انجم مغل ،یونس جواد اور سلمان کوڈونے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ عید کے پر مسرت موقع پہ ہمیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تھیٹرز میں کام کرنے کی اجازت دی جائے اگر تھیٹرز کی بندش ختم نہ کی گئی تو پھر کورونا سے نہیں بلکہ فاقہ کشی سے اموات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا کیونکہ ہم لوگ بالکل فارغ ہو چکے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog