آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سےکرائم میٹنگ میٹنگ کا انعقاد

Published on December 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اوکاڑ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سےکرائم میٹنگ میٹنگ کا انعقاد ڈی پی او آفس کمیونٹی لائنزن ہال میں ہوا میٹنگ میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے لرنر لائسنس کے اجراءکو مزید تیز کیا جائے کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر ایس ایچ او یا ڈیوٹی افیسر فوری رسپانس دے ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے 14 پولیس افسران کو نئے عہدہ کے رینک بھی لگائےریجنل پولیس آفیسر نے انٹر رینج کبڈی کے فائنل لاہور اور گجرانوالہ پولیس کبڈی ٹیموں کے فاتحہ کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题