اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، نگراں وزیراعظم

Published on December 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

 اسلام آباد(یو این پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعثِ تشویش ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 5 اگست2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے۔انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy