لانس نائیک محفوظ کا 52 واں یوِم شہادت، افواجِ پاکستان کا خراجِ عقیدت

Published on December 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

 اسلام آباد (یو این پی)افواجِ پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے نشانِ حیدر یافتہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے 52 ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں افواجِ پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشُبہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا ہے کہ زخموں سے بے نیاز لانس نائیک محفوظ شہید نے آگے لپک کر بھارتی مشین گنر کا گلا دبوچ کر اُسے موت کے گھاٹ اُتارا، میدانِ جنگ میں لانس نائیک محفوظ شہید کا جرأت مندانہ اقدام مادرِ وطن کے تمام محافظوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کے لیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy