عوام دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار رہیں، پی ٹی اے

Published on December 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کردیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جارہے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق فشنگ لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کےحوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes