بھارتی پنجاب میں نابالغ لڑکیوں کے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی

Published on September 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

2
نئی دہلی(یو این پی) بھارتی پنجاب کے ضلع مہسانا کے ایک گاﺅں کی پنچائت نے18 سال سے کم عمر اور  نا بالغ لڑکیوں کے موبائل فون رکھنے یا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ،خلاف ورزی کی صورت میں 2100روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گجرات کے ضلع مہسانا کے ایک گاﺅں کی پنچائت نے نا بالغ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون کی وجہ سے کم عمر لڑکیو ں کا رجحان پڑھائی کی طرف کم ہو تا جا رہا ہے ،جبکہ موبائل فون استعمال کرنے والی لڑکیوں کے والدین کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پنچائت کے سر پنچ  دیو شی واکر کا کہنا ہے کہ 18 سال سے  کم عمر اور نا بالغ لڑکیوں کے گھروں سے بھاگنے اور” عشق معشوقی“ کے نام پر خاندان کی بدنامی کا بڑا ذریعہ یہ ”کم بخت موبائل“ بن رہا ہے جس کی وجہ سے پنچائت کو ایسا فیصلہ کرنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ پنچائت کے اس فیصلے کی پورے گاﺅں نے تائید کی ہے لہذا اب کوئی چھوٹے خاندان سے ہو یا کسی بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہو ،پنچائت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ہر صورت جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog