بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا آغاز

Published on December 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

 لاڑکانہ(یو این پی)پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا آغاز کردیا۔تقریبات کا آغاز لاڑکانہ میں فاتحہ اور قرآنی خوانی سے ہوگا، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بے نظیر بھٹو کی قبر پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا، دوپہر دو بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہوگا۔ چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes