پی ٹی وی ایوراڈ یافتہ اور تمغہء حسن کارکردگی پانے والے معروف پروڈیوسر

Published on December 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

 سجاد احمد کا خصوصی انٹرویو”ماضی کے جھروکوں سے“سوشل میڈیا پر جاری
کراچی(یو این پی ) ”ماضی کے جھروکوں سے“ پروگرام میں پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سینٹر سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی ماضی کی مشہور و معروف سیریل”دھواں“سے شہرت پانے پانے والے، متعدد ایوارڈز اور حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہء حسن کارکردگی حاصل کرنے والے نامور پروڈیوسر سجاد احمد صاحب کا خصوصی انٹرویو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا،پروگرام کے میزبان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر طلال فرحت ہیں جنہوں نے بڑی خوبصورتی سے بات چیت کو ریکارڈ کیا جس کا دورانیہ تقریبا پینتالیس منٹ ہے، سجاد احمد صاحب نے پروگرام میں ماضی میں ساتھ کام کرنے والے تمام کارکنان، اداکار اور ملنے جلنے والوں کا اور خصوصی طور پر اپنے مرحومین ساتھیوں کو اپنے الفاظوں میں خراج تحسین پیش کیا، پی ٹی وی سے جڑی اپنی یادوں کو دیکھنے والوں تک پہنچایا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی بہترین یادوں کو بہت خوبصورت انداز سے بیان کیا، دھواں، مدار، بارش کے بعداور پالے شاہ سمیت کئی دیگر ڈراموں اور پروگرامز سے جڑی باتوں کا ذکر کیا، یوں پروگرام میں سجاد احمد صاحب سے کی جانے والی باتوں کو دیکھنے والوں کی جانب سے داد سمیٹ رہے ہیں، پروگرام دیکھنے کے بعد لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ”یہ خوبصورت سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ نئی نسل ایسی منجھی ہوئی ہستیوں سے ان پروگرامز اور ڈراموں کے بارے میں جان سکے کہ کتنی محنت کے بعد ایسی کامیاب سیریلز دیکھنے کو ملیں اور ان کے پیچھے کتنی محنت درکار ہوتی تھی، نیز طلال فرحت اس سے قبل اپنے پروگرام ”ماضی کے جھروکوں سے“ میں طارق لودھی، علی رضوی، شہباز الرحمن، ساجد علی ساجد، نعیم حبیب، ڈاکٹر بی اے خرم اور شگفتہ یاسمین کی یادوں کو سمیٹ کر پردہ اسکرین پر پیش کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes