چین، بیجنگ میں سینٹرل فارن افیئرز ورک کانفرنس کا انعقاد

Published on December 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کی سینٹرل فارن افیئرز ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی ۔جمعرات کے روز اجلاس سے کیے گئے اہم خطاب میں شی جن پھنگ نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارتکاری کی تاریخی کامیابیوں اور قیمتی تجربے کا خلاصہ پیش کیا، نئے سفر میں سفارتی کام کو درپیش بین الاقوامی ماحول اور تاریخی مشن کی وضاحت کی۔ انہوں نے حالیہ دور اور مستقبل کے سفارتی امور کے لیے تفصیلی ہدایات دیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے سفارتی کاموں میں تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ سب سے پہلے، شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ کی بنیاد رکھی گئی اور اسے فروغ دیا گیا۔ دوسرا، چین کی سفارت کاری کی مخصوص چینی خصوصیات کو ظاہر کیا گیا ۔ تیسرا، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی وکالت کی گئی، انسانی معاشرے کی مشترکہ ترقی کے لیے صحیح سمت کی نشاندہی کی گئی. چوتھا، سربراہان مملکت کی سفارتکاری کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کیا گیا اور بین الاقوامی معاملات میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کیا گیا۔ پانچواں، تمام فریقوں کے ساتھ تعلقات کو جامع طور پر منظم کیا گیا اور پرامن بقائے باہمی، مجموعی استحکام اور متوازن ترقی کی خصوصیت والے بڑے ممالک کے تعلقات کے نمونے کی تعمیر کو فروغ دیا گیا۔ چھٹا، وسیع پیمانے اور اعلی معیار کا عالمی شراکت داری نیٹ ورک تشکیل دیا گیا . ساتواں، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے دنیا کا وسیع ترین اور سب سے بڑا پلیٹ فارم تعمیر کیا گیا ہے۔ آٹھواں یہ کہ ترقی اور سلامتی کو مربوط کر کے قومی اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ثابت قدمی سے تحفظ کیا گیا۔ نویں، عالمی گورننس میں فعال طور پر حصہ لیا گیا اور بین الاقوامی نظم و نسق میں اصلاحات کی سمت کی رہنمائی کی گئی اور دسواں یہ کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کو مضبوط کیا گیا ہے اور سفارتی کاموں میں عظیم ہم آہنگی کے پیٹرن کو مستحکم کیا گیا ہے۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ نئے دور میں سفارتی کاموں کی مشق میں ہم نے قیمتی تجربات کا ایک سلسلہ جمع کیا ہے۔ ہمیں اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے، انسانیت کے مستقبل ، تقدیر نیز عالمی ترقی کی سمت سے متعلق اہم مسائل پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے، آزادی کے جذبے کو فروغ دینے میں ثابت قدم رہنا چاہیے، پرامن ترقی کی قیادت جاری رکھنی چاہیے اور عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طاقت کی سیاست اور غنڈہ گردی کے تمام رویوں کی سختی سے مخالفت کریں گے اور قومی مفادات اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کریں گے۔اجلاس میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ شی جن پھنگ کی سفارتی سوچ کا بنیادی تصور ہے جو انسانی سماجی ترقی ، مستقبل میں دنیا کی ترقی کی سمت ، عالمی تہذیب اور ترقی کی سمت کے حوالے سے چین کی سفارت کاری کا اعلی مقصد ہے۔اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ آج دنیا کو درپیش بڑے مسائل اور بڑے چیلنجز کے تناظر میں ہم مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرتے ہیں۔ مساوی اور منظم انداز میں کثیر قطبی دنیا کا مطلب تمام چھوٹے بڑے ممالک کی برابری کو برقرار رکھنا، بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنا، اور بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو سنجیدگی سے فروغ دینا ہے۔ ہمیں ہر قسم کی یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو مضبوطی سے فروغ دینا چاہیے، عالمی معیشت کی مثبت ترقی میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو حل کرنا چاہیے اور معاشی گلوبلائزیشن کو زیادہ کھلی، جامع، اور متوازن سمت میں فروغ دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题