جدید ٹیکنالوجی کا حصول دور حاضر کا تقاضا ہےخرم سلیم

Published on September 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

\"10-9-2013\"
وہاڑی( یو این پی)سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر وہاڑی محمد خرم سلیم نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حصول دور حاضر کا تقاضا ہے اور انفرمیشن ٹیکنالوجی دور جدید کی اہم ضرورت بن چکی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ریسورس سنٹر ڈی سی او کمپلیکس میں محکمہ مال ، محکمہ زراعت اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران اور اہلکاروں کی حالیہ سیلاب کے سروے کے لیے منعقدہ آئی ٹی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اب ٹائپ رائٹر کا دور گزر چکا ہے اور کمپیوٹر بہت سے جدید خوبیوں سے مزین ہو کر ایک وقت میں متعدد متعدد سہولیات کی فراہمی آلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے دفتری امور کی انجام دہی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے مختلف اقسام کے موبائل فون سیٹ بھی ایک منی کمپیوٹر کی طرح کام کرتے ہیں اور انہیں دفتری امور کو شفاف بنانے اور مانیٹرنگ کے لیے استعمال کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کاشفاف سروے کرنے کے لیے اینڈرائیڈز سوفٹ وےئر خصوصیات کے حامل موبائل فون سیٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ضلعی سطح متعلقہ اداروں کے افسران کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ موقع پر جا کر جائے وقوعہ اور متعلقہ شخص کے کوائف کو اپنے موبائل فون کیمرے کی مدد سے محفوظ کر کے متعلقہ حکام تک بذریعہ ای میل فوری طور پر بھجواسکیں۔تربیتی ورکشاپ میں اے ڈی سی علی عنان قمر ، ضلعی کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی اوز اور ڈی اوز نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی علی عنان قمر اور دیگر شرکاء نے اس تربیتی ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog