اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)تفصیلات کے مطابق ضلعی افیسر عبدالعظیم۔فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم۔محمد فہد شفقت اور ان کی ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے 1/4 ایل پھاٹک جی ٹی روڈ پر گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔ فوڈ بزنس مالکان مرچوں میں چوکر اور رنگ کی ملاوٹ کر رہے تھے۔ بھاری مقدار میں مضر صحت مرچیں ہوٹلز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مرچیں تلف کر دیں۔تھانہ بی ڈویژن پولیس اوکاڑہ نے فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر مقدمہ نمبر1202/23 درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کی ٹیم کا کہنا ہےملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے۔ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔