نئے سال کی خوشی کے موقع پر ا ڈرامہ سیریل دعابددعاکی دوسری قسط کا پرومو ریلیزہو گا ساجدعلی ساجد

Published on January 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

 لوگ اخلاقیات،صلہ رحمی اورحسن سلوک کی طرف مائل ہونے کے ساتھ ساتھ خوف خدا کی طرف بھی لوٹیں گے
لاہور (یواین پی)نئے سال کی خوشی کے موقع پر المرادپروڈکشنزاینڈآرٹ اکیڈمی اپنے ناضرین کے لیے ڈرامہ سیریل دعابددعاکی دوسری قسط کا پرومو ریلیزکرے گاڈائریکٹرساجدعلی ساجدنے یواین پی سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ڈرامہ سیریل دعابددعاکی دوسری قسط کا پروموناضرین کے لیے المرادپروڈکشنزاینڈآرٹاکیڈمی کی طرف سے نئے سال کا تحفہ ہو گااوراس ڈرامے کو دیکھ کر لوگ اخلاقیات،صلہ رحمی اورحسن سلوک کی طرف مائل ہونے کے ساتھ ساتھ خوف خدا کی طرف بھی لوٹیں گے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسرز سلمان ساجد اور حسان ساجد ہیں جبکہ اس ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار ساجد علی ساجد ہیں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیدہ قدسیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈاکٹر بی اے خرم چوہدری اورجمیل شادڈرامہ کے ڈی او پی اینڈایڈیٹر سلمان ساجد۔نغمہ نگار عبداللہ چلی۔موسیقی اشفاق علی خان اورپروڈکشن کی ذمہ داری فضہ جمال،شفقت رسول،محمداحمداورمہر عباس علی نے ادا کی ہے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فانی جان،جیاء خان،شیریل ضیاء،شائستہ ملک،مظہرملک،عبدالرحمٰن،پری خان،محمدقربان،اے آرپرنس، شفقت رسول،قمرزمان،جنیدخان، صابرعلی،نبیل احمد،محمداحمدریمبو،حسان ساجد،حسن خان،مہرعباسعلی،محمدفاروق،امجدعلی،صفدربھٹہ،وہاب صادق،مہر اشفاق،مہراحمد،مہر عمریا سین،علی حسن، جنت مہر،رمشاء مہراورسیدہ قدسیہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس ڈرامہ سیریل کے میڈیا پارٹنرز یواین پی نیوزایجنسی،جے کے نیوز،پہچان پاکستان نیوزاور المراد ٹی وی ہیں جبکہ یہ ڈرامہ المراد پروڈکشنزٹی وی پر نشر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقابلے میں بھی بھیجا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy