تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دورا ن اضافہ ریکارڈ

Published on January 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دورا ن اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کاحجم 35 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات پر 33ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ نومبر 2023 میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کاحجم 9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو نومبر 2022 کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے۔ نومبر 2022میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات پر 5 ملین ڈالر کازرمبادل خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کیمقابلہ میں نومبر میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 35 فیصد کااضافہ ہوا۔ اکتوبر میں تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات پر 6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں بڑھ کر 9 ملین ڈالر ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme