چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی تعلقات نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، چینی صدر 

Published on January 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے  جنرل سیکریٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام بھیجا اور مشترکہ طور پر سال 2024 کو “چین-شمالی کوریا دوستانہ سال” مقرر کرنے اور متعلقہ سرگرمیوں کے سلسلے کے آغاز کا  اعلان کیا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقین کی کوششوں سے چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کے تعلقات نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ نئے دور اور نئی صورتحال میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت ہمیشہ سے حکمت عملی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے چین شمالی کوریا  تعلقات کو  دیکھتی ہے۔ چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مضبوط کرنا اور  ان کی ترقی ہماری غیر متزلزل پالیسی ہے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا کے ساتھ چین-شمالی کوریا تعلقات کو وقت کے ساتھ  ساتھ آگے بڑھانے اور خطے کے امن و استحکام کے لئے خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔کم جونگ ان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2024 میں شمالی کوریا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ شمالی کوریا اور چین کی دونوں پارٹیز اور دونوں حکومتوں  نے سال 2024 کو “شمالی کوریا-چین کا دوستانہ سال” مقرر کیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے عوام کی خواہش کے مطابق ہے۔ “شمالی کوریا-چین کا دوستانہ سال” کی سرگرمیوں سے دونوں پارٹیز  اور دونوں حکومتیں سیاسی، اقتصادی اور  ثقافتی تعلقات سمیت مختلف میدانوں میں تبادلوں کو مضبوط بنائیں گی،  خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کو بہتر بنائیں گی اور شمالی کوریا اور چین کے تعلقات کو آگے بڑھائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes