خیبر پختونخوا میں بہت بڑا الیکشن ہوا ، الیکشن کمیشن کو تیاری کرنی چاہئے تھی:عمران خان

Published on June 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments
44
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نادرا اپنی رپورٹ میں ایاز صادق کو بچارہاہے ، پیشی کے وقت چیئرمین نادرا بیرون ملک چلے گئے ، چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈالا جا رہاہے کہیں این اے 122 کا نتیجہ نہ آ جائے،ٹریبونل کے جج سے درخواست کی کہ وہ این اے 122 کے حلقے کے کیس کی روز کی بنیاد پر سماعت کریں ،خیبر پختونخوا میں بہت بڑا الیکشن ہوا ، الیکشن کمیشن کو تیاری کرنی چاہئے تھی، ڈویژن بائی ڈویژن انتخاب کراتے، خیبر پختونخوا حکومت اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرے گی، میاں افتخار پر مقامی لوگوں نے ایف آئی آر درج کرائی ، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے ،میاں افتخار کے معاملے پر انصاف ہو گا کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی ۔پیرکو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز ایک سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرائی ہے نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کیلئے 26 لاکھ روپے دیئے تاکہ وہ انگوٹھوں کی تصدیق کر سکے لیکن انہوں نے کسی جج کے بغیرہاتھ سے تیار کردہ رپورٹ جمع کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹ ایاز صادق کی حمایت کر رہی ہے جس سے ظاہر ہو رہی ہے اس پر دباؤ تھا ابھی تک نادرا نے 39 حلقوں پر ووٹوں کی تصدیق کی ہے سوائے اس کے اور کسی بھی حلقے کی ہاتھ سے بنا کر رپورٹ نہیں دی ۔ ہمیں پتہ ہے ایسا کیوں کیا گیا ایاز صادق کو بچایا جا رہا ہے ۔ نادرا کے چیئرمین کو آٹھ دن پہلے پتہ تھا کہ ان پر جرح ہونی ہے وہ کہہ دیتے کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں تاکہ کوئی نئی تاریخ مل جاتی ہمیں ہفتہ کو پتہ چلا کہ وہ 10 دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں این اے 122 کے نتائج کا دو سال سے انتظار کر رہا ہے ہوں یہ کیس حتمی مراحل میں ہے اب 13 تاریخ پر چلا گیا ہے مجھے خوف ہے کہ اس پر دباؤ ڈالاجا رہاہے کہ کہیں این اے 122 کا نتیجہ نہ آ جائے جس سے جوڈیشل کمیشن پر اثر پڑیگا ۔ انہوں نے ٹریبونل کے جج سے درخواست کی کہ وہ این اے 122 کے حلقے کے کیس کی روز کی بنیاد پر سماعت کریں پہلے بھی دو سال گزر گئے ہیں پیسے بھی خرچ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے بتایا کہ آج جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں سینئر صحافی حامد میر نے سپلیمنٹری شواہد دیئے کہ کتنے حلقوں میں 100 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ۔ انہوں نے اضافی بیلیٹ پیپر بھی دکھائے ۔ حامد میر نے اور بھی چیزیں دکھائیں حامد میر نے کہا کہ چاروں صوبوں میں دھاندلی ہوئی ہے عمران خان نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران نجم سیٹھی نے بتایا کہ 26 اپریل کے بعد صوبائی کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا آخری 10 دن تمام احکامات رائیونڈ اور ماڈل ٹاؤن سے آنا شروع ہو گئے تھے جب ایسا ہو تو کیسے صاف شفاف انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ ساری بیورو کریسی ان کے کنٹرول میں تھی ۔ بھانجی کو مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے ایم پی اے بنایا پھر نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا یہ سب چیزیں سامنے آئی ہیں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے وکیل حفیظ پیرزادہ قانون کے مطابق کیس لڑ رہے ہیں ہم انہیں شواہد دے رہے ہیں وہ جو چیز مناسب سمجھتے ہیں سامنے لے آتے ہیں اب انکے اوپر ہے کہ وہ کون سے مواد کس وقت اور کب سامنے لاتے ہیں۔ بہت سی چیزیں میں خود عوام کے سامنے لے کر آؤں گا
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy